13 فروری 2015 - 09:32
یمن میں بم دھماکہ، متعدد افراد جانبحق

جنوب مشرقی یمن میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  لبنان کے النشرہ نیوز چینل کی رپورٹ کےمطابق صوبۂ البیضاء کے شہر ذی ناعم میں ایک سیکورٹی ادارے میں ہونے والے بم دھماکے میں متعدد سکیورٹی اہلکار اور عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقےمیں جھڑپیں بھی ہوئیں- عینی شاہدین کے مطابق بم کا دھماکہ اس وقت ہوا جب سیکورٹی فورس کے دستے "ذی ناعم" شہر کے مرکز میں سرکاری عمارتوں کے اطراف میں گشت کررہے تھے- یمن کے بعض جنوبی علاقےکافی عرصےسےالقاعدہ دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کے اڈے ميں تبدیل ہوگئے ہيں- یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر عام شہریوں، تحریک انصاراللہ اور دیگر جماعتوں کے افراد اور یمنی فوجیوں کو نشانہ بناتے ہيں جن میں اب تک بڑی تعداد میں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں- بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ القاعدہ کی دہشت گردانہ کاروائیاں ہی اس ملک کا سب سے بڑا چیلنج بنی ہوئي ہیں - یمن ميں دوہزار گیارہ سے عوامی انقلاب کے آغاز اور عبداللہ صالح کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے بدامنی پیدا ہوئی ہے   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲